چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سات تاریخ کو ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس اجلاس میں چین کی قومی عوامی کانگریس اور قومی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور بلوں کے حوالے سے صورتحال پر بحث کی گئی ۔ مذکورہ بل اور تجاویز چین کی ریاستی کونسل کی فیصلہ سازی میں بنیاد ی حیثیت رکھتی ہیں ۔ اور اس کے ذریعے بڑی تعداد میں اصلاحات اور عوام کو درپیش حقیقی مسائل سے نمٹاگیا ہے ۔ روان سال این پی سی اور سی پی پی سی سی مارچ میں منعقد ہوں گے ۔ اجلاس نے دونوں کانفرنسوں کے مندوبین کی جانب سے پیش کردہ نئی تجاویز اور بلوں کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا جس سےحکومت کے سرکاری اداروں کی کارگردگی آگے بڑھے گی ۔
مذکورہ اجلاس میں سپرائی سائڈ کی ساختی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ملکیت کےصنعتی اداروں میں ہونے والی اصلاحات اور مصنوعات کےاعلی معیار کو یقینی بنانا بہت اہم ہے ۔ علاوہ ازیں سماجی سرمایہ کاری کو حصص میں تبدیل کرنے کے لئے چینل کو بڑھانے کی کوشش بھی کی جائے گی ۔