چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں پورا سال متواتر اضافہ ہوا 

0

پیپلز بینک آف چائنا  کی طرف سے سات تاریخ کو  جاری کردہ ڈیٹا  کے مطابق  جنوری  دو ہزار اٹھارہ کے اختتام  تک چین کے   زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم اکتیس کھرب اکسٹھ ارب پچاس کروڑامریکی ڈالرز تک جا پہنچا ، جس میں  پچھلے ماہ کے مقابلے میں اکیس ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے چین کےزر مبادلہ کے ذخائر  میں مسلسل بارہ ماہ تک اضافہ ہو اہے ۔ 
چین کے قومی زر مبادلہ کے  انتظامی بیورو کے متعلقہ انچارج  نے کہاہے کہ رواں سال جنوری میں چین کے سرحد پارمالی بہاو اور ملک کے اندر اور باہر تجارتی حرکت مستحکم رہی ہے ۔ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں امریکی ڈالرز کے علاوہ باقی کرنسی کی زر مبادلہ کی شرح کا اضافہ ہوا ہے اور  اثاثوں کی قیمت میں بھی تبدیلی آئی ہے ۔ دونوں  کےاثرات کے تحت چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں چھوٹے پیمانے پر  اضافہ ہو اہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی اقتصادی ساختی تبدیلی اور  اپ گریڈ  تیزی سے کیا جا رہا ہے ۔ چین کی معیشت میں تسلسل اور استحکام کے ساتھ بہتررجحان رہنے کی توقع ہے ۔  ساتھ ساتھ عالمی معیشت بھی بحال ہو رہی ہے اور  دنیا کے اہم مرکزی بنک مالیاتی پالیسی کو سخت کریں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY