چین روس علاقائی تعاون و تبادلوں کے سال کا آغاز، دونوں ملکوں کے صدور نے پیغامات بھیجے

0

چین اور روس کے صدور نے سات تاریخ کو چین روس علاقائی تعاون و تبادلوں کے سال کی افتتاحی تقریب کے لیے الگ الگ تہنیتی پیغام بھیجا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اور صدر پیوتین نے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار انیس تک چین روس علاقائی تعاون و تبادلوں کے سال کے انعقاد کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس اہم سرگرمی سے دونوں ملکوں کے علاقائی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں اور علاقائی تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ علاقائی تعاون و تبادلوں کا سال باہمی تعلقات کے خوبصورت مستقبل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتین نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس اور چین کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔دونوں ملکوں کے تعاون کو مسلسل طور پر وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین علاقائی تعاون و تبادلوں کے سال میں سینکڑوں سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY