جوہری سلامتی کو یقین بنانے کےحوالے سے چین میں پہلے قانون کا نفاذ

0

چین میں جوہری سلامتی کا قانون روان سال یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گیا ۔ چین کی وزارت ماحولیاتی تحفظ کے تحت  قومی جوہری سلامتی بیورو  کے  اہل کار  گو چھن جان نے سات تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ اس قانون کا نفاذ جوہری شعبے کی  محفوظ اور پائدار ترقی، قومی سلامتی اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ 
اس قانون کے مطابق جوہری تنصیبات، جوہری مواد اور اس کی تابکاری سے متعلق فضلوں کے لیےسخت انتظام کیا جائَے گا، تاکہ منبع کی جانب سے جوہری حادثے کی روک تھام کی جائے۔ علاوہ ازین جوہری مواد سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سےہرجانہ دینے کا بھی واضح تعین کیا گیا ہے ۔ ریاستی کونسل کے متعلقہ ادارے ، مقامی حکومتوں اور  جوہری تنصیبات چلانے والے اداروں پر عوام کو عام طور پر تمام معلومات فوری طور پر فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اور اہم فیصلہ سازی کے دوران مقامی باشندوں کی اراء اور ان کی تشویش کا سد باب کیا جانا چاہئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY