آئندہ تین برس میں چین کے دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کو بہتر کیا جائے گا

0

چین میں خوبصورت دیہات کی تعمیر  کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ پانچ تاریخ کو دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی  گئِی ۔  دستاویز کے مطابق دو ہزار بیس تک دیہات کا قدرتی ماحول مزید  بہتر ہو گا ۔ اور  صحت کے حوالے سے کسانوں کے شعور و آگہی میں اضافہ کیا جائےگا۔
مذکورہ دستاویز میں دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کو بہتر  بنانے کے لیے ویسٹ کو تلف کرنے ، آلودہ پانی  کے خاتمے اور  دیہات میں صاف ستھرے اور
خوبصور ت ماحول کو یقینی بنانے سمیت  تین اہم پہلووں کا تعین کیا گیا ہے ۔ 
چین کی چھنگ ہوا یونیور سٹی کے پروفیسر لیو جیئن گو نے کہا کہ اس وقت چین کے ترقی یافتہ علاقوں کے سوا زیادہ تر دیہی علاقوں میں   کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے  اور گندے  پانی کی نکاسی  کے مسائل  حل طلب ہیں ۔ اس سے دیہات کے ماحول ،پانی اور زمین پر شدید  منفی اثرات پڑ  رہے ہیں  ۔ 
دستاویز میں طے شدہ  اہداف کے  مطابق دو ہزار بیس تک چین کے مشرقی علاقے اور وسطی اور مغربی چین کے مضافات میں دیہی رہائشی ماحول نمایاں  طور پر بہتر ہو گا اور تقریباْ  نوے فیصد  دیہات  میں صفائی ستھرائِی کے انتظامات میں جامع بہتری ہو گی ۔ بیت الخلاء تک  رسائی کی شرح تقریباْ پیاسی فیصد  تک پہنچ جائے گی ۔ دستاویز میں دور افتادہ اور پسماندہ  علاقوں میں کسانوں کے لیے  بنیادی ضروریاتِ  زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے  ساتھ ساتھ  صاف  رہائشی ماحول کی  فراہمی  کو ضروری قرار دیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here