چینی شہری کی  پاکستان میں ہلاکت، چینی وزارت خارجہ کی طرف سے اس حملے کی سخت مذمت

0

حال ہی میں پاکستان میں ایک چینی شہری کی فائرنگ میں ہلاکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چھ تاریخ کو چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں  کی انتہا پسند حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حملے پر قریبی  توجہ دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین کے لئے مثبت امداد فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ دو ہزار سترہ میں پاکستان میں چینی شہریوں کو اغوا  اور ہلاک کیا گیا تھا ۔ رواں سال ایک بار پھر چینی شہریوں کے خلاف حملہ ہوا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ اس حوالے سے گینگ شوانگ نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے نوٹس کیا  ہے کہ حال ہی میں پاکستانی حکومت اور فوج انسداد دہشت گردی اور سماجی سکیورٹی کے  تحفظ کے لئے سلسلہ وار اقدامات کررہی ہے ۔ ہم پاکستان کی متعلقہ کارروائیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہمیں امید اور یقین ہے کہ پاکستان چینی لوگوں اور اداروں کی سلامتی اور  تحفظ کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY