جشن بہار کے دوران چین کی سیاحت کی منڈی میں سیر کرنے والوں کی تعداد اڑتیس کروڑ پچاس لاکھ  تک پہنچ جائے گی: چینی قومی سیاحت بیورو

0

چین کے قومی سیاحت بیورو کے نائب سربراہ وانگ شیاو فینگ نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ رواں سال جشن بہار کے دوران ملک میں سیروسیاحت کی منڈی میں سیاحوں کی تعداد اڑتیس کروڑ پچاس لاکھ  تک پہنچ جائے گی۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بارہ فیصد کا اضافہ ہوگا۔ جس سے ملک میں سیاحت کی آمدنی چار کھرب چھہتر  ارب چینی یوآن تک جاپہنچے گی۔  یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوگا۔

وانگ شیاو فینگ نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں تعارف کرتے ہوئے کہا کہ چینی لوگوں کے جشن بہارمنانے کے لئے سر و سیاحت کرنا ایک اہم طریقہ بن گیا ہے ۔  اعدادو شمار کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں تراسی فی صد  چینی عوام سیر کرنا چاہتے ہیں، جن میں آدھے جشن بہار کے دوران سیر کریں گے۔

ایک اور خبر کے مطابق، چین کے نائب وزیر تجارت وانگ بین نان نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ اندازہ ہے کہ جشن بہار کے دوران، ملک بھر میں خریدوفروخت اور کیٹرنگ کمپنیوں کی سیلز مالیت نو کھرب چینی یوآن تک جاپہنچے گی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ  دس فیصد کا اضافہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY