چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر نے پانچ تاریخ کو چین میں دیہی علاقوں کے فروغ کے لئے متعلقہ پالیسی پر روشنی ڈالی۔ مرکزی حکومت کے دیہی علاقوں کے کام کی رہنمائی ٹیم کے دفتر کے ذمہ دارآفیسر نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے حقیقی سرمایہ لگایا جانا چاہیئے۔اور مزید صحت مند پالیسی ہونی چاہیئے۔
حالیہ برسوں میں چین میں کسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عوام کی زندگی کو مکمل طور پر بہتر بنایا جارہا ہے۔چھ کروڑ ساٹھ لاکھ غریب لوگوں کی غربت کی صورتحال کو ختم کیا گیا ہے۔لیکن دیہی علاقوں میں ترقیاتی لحاظ سے غیر متوازن مسائل بدستور موجود ہیں۔متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے فروغ کی حکمت عملی چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کی بڑی حکمت عملی ہے۔نئی جاری کردہ دستاویز میں پیش کیے گئے خزانے اور مالیاتی لحاظ سے دیہی علاقوں کے فروغ کی ضمانت دی جائے گی اور سماج کی شمولیت پر بھی زور دیا جائے گا۔
دیہی علاقوں کے فروغ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لئے باصلاحیت افراد کی تربیت کو مضبوط بنانا چاہیئے۔مختلف زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق افراد کا کردار ادا کیا جائے گا۔
دو ہزار بیس تک دیہی علاقوں کے فروغ میں اہم پیش رفت حاصل کی جائے گی۔انتظامی فریم ورک اور پالیسیوں کے نظام کی بنیادی طور پر تشکیل ہوگی۔دو ہزار پینتیس تک دیہی علاقوں کے فروغ میں فیصلہ کن پیش رفت حاصل کی جائے گی۔جدید زراعت اور جدید دیہی علاقوں کو بنیادی طور پر عمل میں لایا جائے گا۔