چین رواں برس پینے کے شفاف پانی کے حفاظتی معیار  کا تعین کرے گا

0

چین کے وزیر برائے ماحولیاتی تحفظ لی گان چیی نے بیجنگ میں ایک قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ملک بھر میں پینے کے شفاف پانی کے حفاظتی معیار کا تعین کیا جائے گا تاکہ آبی آلودگی کے خاتمے کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پینے کے پانی کے وسائل کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔ جناب لی نے مزید کہا کہ آبی وسائل کو آلودگی سے پاک کرنے کے عمل میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور دریائے یانگز  کی اقتصادی پٹی پر واقع شہروں میں چار سو نوے متعلقہ مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ دو ہزار بیس تک چین بھر میں پانی کے حوالے سے معیار کو درجہ تین تک یقینی بنایا جائے گااور اس مقصد کے لیے وزارت شدید آلودگی کا شکار علاقوں کی نگرانی کرے گی ، سیاہ بدبودار پانی اور شفاف پانی کے دیگر وسائل کی بہتری پر توجہ دی جائے گی۔ چین بھر میں پانی کے معیار کے حوالے سے چھ درجوں کا تعین کیا گیا ہے  ، پہلا درجہ شفاف پینے کے پانی پر مشتمل ہے جبکہ چھٹا درجہ شدید آلودہ پانی کے لیے طے کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here