چینی حکومت کی ورکنگ  رپورٹ پر عوامی رائے طلب کیے جانے کے حوالےسے اجلاس کا انعقا د

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ  کی زیرِصدارت  اکتیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی ورکنگ  رپورٹ پر عوامی  رائے اور تجاویز طلب کی گئیں۔ 
مذکورہ ورکنگ رپورٹ مارچ میں منعقد ہونے والے چین کی  قومی عوامی  کانگریس اور  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاسوں میں نظر ثانی کے لئے پیش کی جائیگی۔
کھون پھو جون چین کے جنوبی صوبہ حو نان کے ایک کسان ہیں۔انہوں نے دیہی علاقوں میں فیملی فارم کی تعمیر اور  ترقی کے حوالے سے اپنی تجویز پیش کی  ۔انہوں نے  حکومت کی جانب سے  اس حوالے سے  زیادہ ترجیحی پالیسی اختیارکیے جانے کی امید کا اظہار کیا۔
ڈیلیوری سروس سے وابستہ  لی پھنگ شوان نے  بھی  مذکورہ اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ   حکومت ڈیلیوری اور  انشورنس کی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے  اور  شہروں میں تازہ زرعی  مصنوعات کی فروخت کے لئے زیادہ انشورنس اور  مالیاتی سہولتیں فراہم کی جائیں۔علاوہ ازیں   تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت ، اور  طب و صحت سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اپنی اپنی تقریر میں حکومت کی ورکنگ رپورٹ پر اپنی اپنی رائے اور  تجاویز پیش کیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here