سال دو ہزار اٹھارہ کے لئے چھن یون کا آغاز

0

یکم فروری کو چالیس روز  تک جاری رہنے والی سال دو ہزار اٹھارہ کے لئے چین میں چھن یون یعنی جشن بہار کے موقع پر عارضی انسانی ہجرت  باقاعدہ شروع ہوچکی ہے ۔ہجرت کے پہلے دن  مجموعی طور پر  صورتحال معمول کے مطابق  ہے ۔ ٹرانسپورٹ  کی روانگی اور آمد    مقررہ شیڈول  کے مطابق ہے اور اس میں کوئی تاخیر یا تعطل نہیں ہے۔
چند دن پہلے چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں   بڑے پیمانے پر مسلسل بارش اور برفباری ہوئی۔  اس  سے ٹریفک پر منفی اثرات پڑے۔چین کے ریلوے کے متعلقہ حکام  نے خراب موسم سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  متعلقہ منصوبوں کو بہتر بنایا ہے۔ہنگامی صورتحال میں متبادل اقدامات  ، ٹرین آپریشن ایڈجسٹمنٹ اور  امدادی اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے  سمیت دیگر شعبوں کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ۔ اس کا مقصد  چھن یون کی سیکورٹی کو ممکنہ حد تک یقینی بنانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here