چین کے صدر شی جن پھنگ اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے  کے درمیان  ملاقات

0

چین کے  صدر شی جن پھنگ نے یکم فروری کو بیجنگ میں چین کے  دورے پر آئی ہوئی برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے  سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر  صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے دور میں چین برطانیہ کے ساتھ  چین-برطانیہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو  فروغ دینا چاہتا ہے۔  دونوں ممالک کے عوام کے لیے فوائد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور دنیا کی خوشحالی اور استحکام کے لئے مزید زیادہ خدمات اور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ ملاقات جی ٹونٹی ہانگ چو سمٹ اور ہیمبرگ سمٹ  کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے  کے درمیان تیسری ملاقات ہے۔
 برطانوی وزیر اعظم  نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گزشتہ سال عالمی اقتصادی فورم میں کی گئی تقریر کو عالمی برادری نے بڑا سراہا ہے۔اور ان کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو گہرے عالمی اثرات کا  حامل ہے۔امید ہے کہ برطانیہ اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالےسے  تعاون کریں گےاور  عالمی اور علاقائی اقتصادی اضافے کو فروغ دیں گے۔برطانیہ آزاد تجارت کا حامی ہے۔اس لئے برطانیہ تجارت،سرمایہ کاری،سائنس و ٹیکنالوجی، ماحول، انسان و ثقافت اور انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ  حقیقی تعاون کرنا چاہتا ہے۔یکم فروری کی رات تھریسا مے  بیجینگ سے  مشرقی شہر شنگھائی  کے لیے روانہ ہو گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY