چین کی وزارت خارجہ  کی طرف سے صوبہ ہائی نان کی تعارفی تقریب کا انعقاد 

0

چین کی وزارت خارجہ نے دو تاریخ کو بیجنگ میں صوبہ ہائی نان کو متعارف  کرانے کی ایک تقریب کا اہتمام  کیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےاس موقع پر  اپنے خطاب میں کہا کہ دو ہزار اٹھارہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل کی چالیسویں سالگرہ ہے اور صوبہ ہائی نان کے صوبائی درجے کا خصوصی اقتصادی علاقہ بننے کی تیسویں سالگرہ بھی ہے۔اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی سے نہ صرف چین  بلکہ دنیا میں گہری تبدیلیاں آئی ہیں۔خاص طور پر گزشتہ پانچ برسوں میں جناب شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے اصلاحات کو جامع طور پر فروغ دیا  ہے ۔وانگ ای نے کہا کہ چین اصلاحات کو جامع طور پر فروغ دیتا رہے گا اور کھلے پن کے دروازے کو بند نہیں کیا جائے گا۔نئے عہد میں داخل ہونے والا چین مزید طاقتور اور مزید وسیع پیمانے پر اصلاحات اور کھلے پن کے اقدامات اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف ملکوں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کرے گا  تاکہ مختلف ملکوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران چین عالمی درآمدات کے ایکسپو کا انعقاد کرے گا جو کھلے پن کو وسعت دینے کا ایک اور اہم اقدام ہےجس  سے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی ترقی کے لیے چین کے  عزم کی عکاسی  بھی ہوتی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہائی نان چین کا سب سے بڑا خصوصی اقتصادی علاقہ ہے اور چین کا واحد صوبائی درجے کا خصوصی اقتصادی علاقہ  بھی  ہے۔گزشتہ تیس سال کی کوششوں سے ہائی نان ایک منفرد سیاحتی جزیرہ ، منطقہ حارہ کی زرعی بیس ،طبی خدمات اور سیروسیاحت کو ملانے والا مثالی علاقہ بن چکا ہے ۔وانگ ای نے مزید کہا کہ بو آؤ  ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس ہائی نان میں منعقد ہوتا ہے جو اس علاقے  کی ایک خوبصورت پہچان بن چکا ہے۔
چین میں  مقیم ایک سو ساٹھ سے زیادہ ممالک کے سفارتکار،عالمی تنظیموں کے مندوبین ،صنعتی و تجارتی شعبوں کی شخصیات،ملکی و غیرملکی ماہرین اور دانشوروں ،صحافیوں سمیت پانچ سو سے زیادہ شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY