چین، چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کا تعاقب  جاری رکھے گا، وانگ ای 

0

چائنا انٹرنیشنل سٹدیز کی طرف سے جاری کئے گئے ایک  مضمون میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی طرف سے  کہا   گیا ہے کہ چین نئے عہد میں چینی خصوصیات کے ساتھ ایک بڑے ملک کی سفارت کاری کے تعاقب میں نئی جہتوں کی تلاش جاری رکھے گا ۔

چائنا انٹرنیشنل سٹڈیز کی طرف سے ماہانہ مضموں کے مطابق ، ایک ترقی پزیر ملک  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے مستقل رکن کے طور پر، چین کو عالمی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرنے اور اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اسے عام ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم ملک کے طور پر کردار ادا کرنا ہوگا.جناب وانگ ای نے کہا کہ ہم ایک طویل اور وسیع نقطہ نظر لیں گے اور ہماری سفارتکاری میں  زیادہ کھلے  زہن اور وسائل ہوں گے ۔وانگ ای  نے کہا  کہ ہم دنیا کے مجموعی مفادات  اور انسانیت کے حوالے  سے زیادہ توجہ دیں گے اور  فعال انداز میں کام کریں گے.وانگ نے کہاکہ چین امن، ترقی، تعاون اور  مشترکہ مفادات  کے  جھنڈے کو   بلندتھامے  رکھنا جاری رکھے گا ، اور پرامن  بقا ء باہمی کے  پانچ اصولوں پر مبنی دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون  کو مضبوط کرے گا.

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ساتھ موجودہ  عالمی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گے اور ترقی پزیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کی حفاظت کریں گے  اور انہیں وسیع کریں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY