دو ہزار اٹھارہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری پہلی دستاویز میں دیہات کی ترقی کی حکمت عملی کا تعین

0

رواں سال چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے جاری پہلی دستاویز میں دیہات کی ترقی کی حکمت عملی کا تعین کیا گیا ہے ۔ دستاویز میں کہاگیا ہے کہ دیہات کی ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد عوام کی خوش حال زندگی کی جستجو اور غیر متوازن اور نامکمل ترقی کے درمیان تضاد سے نمٹنے ،سو سالہ دو منصوبوں کی تکمیل اور تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کے حصول کا لازمی تقاضہ ہے ۔
مذکورہ دستاویز میں زرعی ترقی کے معیار ، دیہات کی سبز ترقی ،دیہی ثقافت کی خوشحالی اور دیہات میں انتظام کے نئے نظام کے قیام اور کسانوں کی فلاح کو یقینی بنانے سے لے کر غربت کے خاتمے ، دیہی علاقوں میں با صلاحیت افراد کی تربیت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی سمیت مختلف پہلووں سے کاموں کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
دستاویز میں زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زراعت اور دیہات کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی ۔ زراعت ایک روشن صنعت بنے گی اور کسان ایک پرکشش پیشہ ہو گا ۔ دستاویز میں ترقی کے اھداف کے مطابق دو ہزار بیس تک دیہات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہو گی ، نظام کی ساخت اور سیاسی نظام بنیادی طور پر قائم ہو گا ، دو ہزار پینتیس تک چین میں دیہی جدید کاری کی بنیادی تکمیل ہوگی اور دو ہزار پچاس میں دیہات مکمل خوش حال ہوں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY