یکم فروری کو سال دو ہزار اٹھار کے لئے چین میں چھن یون یعنی چینی جشنِ بہار کے موق پر عارضی انسانی ہجرت کا آغاز ہو گیا۔ اندازے کے مطابق چالیس دنوں میں چین بھر میں کل تین ارب افراد کی نقل و حمل ہوگی۔
چھن یون گزشتہ صدی کی ستر کی دہائی میں شروع ہوا۔ اس وقت چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اپنائی جارہی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ کام یا علم کے حصول کے لئے دوسرے علاقوں میں آتے جاتے تھے۔ چین کے قمری کیلنڈر کے مطابق جشنِ بہار کے موقع پر شہروں میں کام یا علم حاصل کرنے والے لوگ روایتی رسم و رواج کے مطابق آبائی مقامات کو واپس جانےلگے۔ اور تہوار کے بعد وہ دوبارہ شہروں میں واپس آتے۔یوں دنیا بھر میں سب سے بڑی عارضی انسانی ہجرت شروع ہوئی۔
انیس سو اناسی میں چین میں چھن یون کے موقع پر دس کروڑ افراد نے نقل مکانی کی۔ مگر دو ہزار بارہ سے لے کر اب تک سالانہ تین ارب لوگ جشن بہارکے موقع پر عارضی ہجرت کرتے ہیں۔