چین میں جدید اقتصادی نظام کو مزید فروغ دیا جائے گا: شی جن پھنگ

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے تیس تاریخ کو ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں جدید اقتصادی نظام کی تشکیل پر زوردیا۔
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ جدید اقتصادی نظام کی تشکیل کے لیے حقیقی معیشت کی ترقی پر زور دیا جانا چاہیئے تاکہ معیشت کی بنیاد مضبوط ہوگی ۔اس کے علاوہ کہ جدت کے ذریعے ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیئے ۔سائنس و ٹیکنالوجی اور معیشت و سماج کے ملاپ کوگہرائی تک بڑھایا جائے۔اسکے ساتھ شہروں اور دیہاتوں کی ترقی کو ہم آہنگ بنایا جائے جس سے مختلف علاقوں کے درمیان توازن کو فروغ ملے گا ۔جناب شی نے کھلے پن پر مبنی معیشت کی ترقی پر بھی زور دیا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت بین الاقوامی تبادلوں و تعاون کو مثبت طور پر فروغ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔علاوہ ازین جناب شی نے کہا کہ اقتصادی نظام کی اصلاحات کو مزید سنجیدگی سے آگے بڑھایا جائے ۔انتظامی رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ پورے سماج میں جدت کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here