چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اکتیس تاریخ کی شام کو عوامی عظیم ہال میں آنے والی اپنی برطانوی ہم منصب تھریسا مے کے ساتھ چین-برطانیہ صنعتی و کاروباری اداروں کی کمیٹی کے قیام کے موقع پر ان کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
دونوں راہنماوں نے چین اور برطانیہ کے صنعتی و کاروباری اداروں کے نمائندوں کی بات چیت میں شرکت کی۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین-برطانیہ معاشی اور تجارتی تعاون کی ترقی کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو بھی وسعت دی گئی ہے۔چینی معیشت کی ساخت میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چین-برطانیہ تعاون کی گنجائش مزید گہری ہو گی۔
جناب لی نے مزید کہا کہ چین اصلاحات اور اوپن پالیسی پر پیرا عمل رہتے ہوئے غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے چین میں داخلے کو آسان بنائے گا اور توقع ہے کہ برطانیہ چین کےصنعتی و کاروباری اداروں کو شفاف اور منصفانہ مواقع فراہم کر سکے گا۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد کھلے پن کا رویہ اختیار کرتے ہوئے چین کے ساتھ وسیع تجارتی تعلقات کے قیام پر تیار ہے۔
یاد رہے کہ چین اور برطانیہ کے مالیات، توانائی،ٹیلی کام،آٹو ، طب اور آمد و رفت سمیت تیس سے زائد اداروں کے سربراہان ملاقات میں شریک ہوئے۔