چین کی ریاستی کونسل نے گزشتہ روز بنیادی سائنسی تحقیقات کی جامع بہتری کے حوالے سے ایک دستاویز کا اجراء کیا۔ دستاویز میں چین کی بنیادی سائنسی تحقیقات کے شعبے میں تین مرحلوں پر مشتمل ترقیاتی اہداف کو واضح کیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق دو ہزار بیس تک بنیادی سائنسی تحقیقات کے مجموعی معیار اور عالمی اثرات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور یہ معیارمتعدد شعبوں میں اعلی درجے کے عالمی سطح پر پہنچے گا۔ دو ہزار پینتیس تک بنیادی سائنسی تحقیقات کا مجموعی معیار اور عالمی اثرات نمایاں طور پر بہتر ہوں گے۔ مزید زیادہ اہم شعبہ جات میں رہنما کردار ادا کیاجائے گا۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور بنی نوع انسان کی تہذیب کی ترقی کے لئے اہم اثرات کی حامل سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں حقیقی کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔روا ں صدی کے وسط تک چین کو دنیا میں اختراعات اور سائنس وٹیکنالوجی کے اہم مراکز میں سے ایک بنایا جائےگا۔