چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ قائمہ کا اجلاس تیس تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پزیر ہوا۔ اجلاس میں مجلسِ قائمہ کی طرف سے پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل کو مارچ میں منعقد ہونے والے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں نظرِ ثانی کے لئے پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کے سالانہ کل رکنی اجلاس کا پانچ مارچ کو بیجنگ میں انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔