چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی مجلسِ قائمہ کا اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق سالانہ اجلاس تین مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اس سے قبل منعقدہ مجلسِ قائمہ کے ایک اجلاس میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چارٹر میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ ترمیمی بل مارچ میں منعقد ہونے والی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس میں نظرِ ثانی کے لئے پیش کیا جائیگا۔