چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے منگل کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اجلاس میں سی پی سی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ، ریاستی کونسل، قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس، عوامی سپریم کورٹ، عوامی سپریم پریکیوریٹ کی ورکنگ رپورٹ اور مرکزی کمیٹی کے دفتر سیکرٹریٹ کی ورکنگ رپورٹ پر مبنی ایک جامع رپورٹ پر بحث کی گئی ۔
سی پی سی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مذکورہ اجلاس کی صدارت کی ۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کی قیادت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی بنیادی علامت ، چینی عوام کے عزم اور مفادات کی عکاس اور چین میں ایک خوشحال معاشرے کے قیام کی بنیادی ضمانت ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کا چالیسواں سال ہے اور جامع خوشحال معاشرے کے قیام کا کلیدی سال ہے ۔ پوری قوم اور عوام سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کریں گے ۔