چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سےجشنِ  بہار کے حوالے سے استقبالیے کا اہتمام 

0

 تیس تاریخ کو چین کی وزارتِ  خارجہ نے جشنِ بہار سے پہلے بیجینگ میں  ایک خیر سگالی ضیافت کا اہتمام کیا۔ چین کے  وزیرِ خارجہ وانگ ای نے  اس موقع  پر اپنی تقریر میں کہا کہ  چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہیگا  ۔ چین کو امید ہے کہ دیگر ممالک  کے ساتھ تعاون کے زیادہ مواقع ملیں گے  اور  باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دو ہزار اٹھارہ میں دنیا  میں کھلےپن کو زیادہ فروغ ملے گا. عالمی اقتصادی ترقی کے لئے تمام ممالک کی  مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوگی. گزشتہ چالیس برس  میں چین میں  اصلاحات اور کھلی پالیسی پر عمل درآمد کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھلا  پن اور  شراکت داری دنیا کی ترقی اور خوشحالی  کا واحد ذریعہ ہے. چین باہمی مفادات پر مبنی  کھلی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا۔
 جناب وانگ ای نے  مزید کہا کہ   دو ہزار اٹھارہ  میں  چین عالمی سطح پر شراکت داری کے فروغ کے لئے اپنے نیٹ ورک کو  تو سیع دے گا ۔ چین تمام  فریقوں کے ساتھ  مل کر  پیچیدہ  مسائل کے حل کے لئے کوشاں  رہیگا.چین  تمام فریقوں کے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر عالمی  امن اور ترقی   میں اہم کردار ادا کرے گا.

SHARE

LEAVE A REPLY