بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا اجلاس منگل کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس پانچ مارچ کو بیجنگ میں منعقد کیا جائے گا ۔ مذکورہ اجلاس کے دوران کانگریس کے ایجنڈے کے بارے میں بھی تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق حکومت کی ورکنگ رپورٹ پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ دو ہزار سترہ میں قومی معیشت اور سماجی ترقی کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد اور دو ہزار اٹھارہ کے لئے معاشی و معاشرتی ترقی کے حوالے سے منصوبے کے مسودے پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں مرکزی اور علاقائی بجٹ اور چین کے آئین میں ترمیم سمیت دوسرے شعبہ جات کے بارے میں رپورٹس پر نظر ثانی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔