دی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال ( ماؤسٹ سینٹر) کے چئیرمین کی جانب سے چینی عوام کے لئے نئے سال کا پیغام

0

دی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال ( ماؤسٹ سینٹر) کے چیئرمین اور نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپا کمل داہل پراچندا نے تیس تاریخ کی سہ پہر دی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال ( ماؤسٹ سینٹر) کے ہیڈ کواٹر میں نیپال میں قائم  چینی ثقافتی مرکز کے سربراہ ین کھون سون سے ملاقات کی اور چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کو خصوصی انٹرویو دیا۔ اس  موقع پر انہوں نے چینی عوام کے لئے نئے چینی سال کا پیغام دیا ۔
  جناب پشپا کمل داہل پراچندا  نے کہا کہ پرامن ترقی کے راستے  پر  چین نے نمایاں  کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یقین ہے کہ نئے سال میں چین مزید تیز رفتاری سے ترقی  کرے گا۔ چین نے عالمی  امن کے تحفظ  اور  بنی نوع انسان کی خوشحال ترقی کےلیے نہایت نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ نئے سال میں چین کے  مزید مثبت کردار  کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نےنیپال  اور چین  کے عوام کے ثقافتی تبادلوں کے  حوالے سے   نیپال میں  قائم چینی ثقافتی مرکز اور سی آر آئی کی کوششوں کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here