چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیشن کے نائب سربراہ لیان وے لیانگ نے اکتیس تاریخ کو کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے چینی روایتی تہوار جشن بہار جسے چینی زبان میں چھون یون کہا جا تا ہے، کے لیے خصوصی آمدورفت کا دورانیہ یکم فروری سے بارہ مارچ تک کل چالیس دن کا ہوگا ۔اندازے کے مطابق پورے چین میں مسافروں کی ترسیل کا حجم کل دو ارب اٹھانوے کروڑ ہوگا جو پچھلے سال کے برابر ہے۔
لیان وے لیانگ کے مطابق روان سال چھون یون کے دوران ریلوے اور سول ایویشن کی سروس میں بالترتیب آٹھ اعشاریہ آٹھ اور دس فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔جب کہ شاہراہوں کے ذریعےآمدورفت میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوگی۔