قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ قائمہ کا آ ئینی  ترمیم کے حوالے سے اجلاس 

0

چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ  قائمہ کا اجلاس انتیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر، آئینی ترمیم کے انچارج گروپ کے سربراہ لی جین شو نے آئینی ترمیم کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی  مرکزی کمیٹی کی طرف سے تجاویز پر روشنی ڈالی۔
جناب لی جین شو نے کہا کہ  آئین کے  وقار کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ نئی صورتحال اور  نئے تجربات کا جائزہ لیتے ہوئے آئین میں نئی دفعات شامل کی  جائیں اور   اسے عصری ضروریات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ قومی  عوامی کانگریس کی جانب سے  انیس سو اٹھاسی، تیرانوے، ننانوے اور  دو ہزار چار میں چار دفعہ آئین کی  بعض دفعات میں ترامیم کی  گئی ہیں۔ جناب لی جین شو  نے کہا کہ دو ہزار چار میں کی گئی  آئینی ترمیم کے بعد ملک کی صورتحال میں اہم تبدیلیاں  آئی ہیں.  ان تبدیلیوں کی آئین میں  عکاسی ہونی چاہیے۔آئینی ترمیم  قانون سازی کے ضمن میں  انتہائی اہم عمل ہے اور  اسے  چینی کمیونسٹ  پارٹی کی  مرکزی کمیٹی کی قیادت میں ہی  سر انجام دیا جاناچاہئے.
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا  بنیادی اصول یہ ہے کہ یہ عمل  چینی  خصوصیات کی حامل قانون سازی کے تحت  متعلقہ قوانین و ضوابط  کی روشنی میں فعال ہو جائے، عوام کی  تجاویز اور  رائے  کا بھر پور احترام کیا جائے تاکہ  اسے عوام کی حمایت حاصل ہو ۔

SHARE

LEAVE A REPLY