دو ہزار سترہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں چین کا تناسب سے زیادہ رہا: سری لنکن سرمایہ کاری کمیشن 

0

انتیس تاریخ کو سری لنکن سرمایہ کاری کمیشن کی جانب سے اعدادوشمار جاری کئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں سری لنکا میں  بیرونی ممالک نے ایک ارب تریسٹھ کروڑ امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔یہ  ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس بیرونی سرمایہ کاری میں چین کا تناسب  پینتیس فیصد بنتا ہے۔گزشتہ سال سری لنکا میں براہ راست بیرنی سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک چین  تھا۔
دو ہزار سولہ میں سری لنکا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اسی کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالرز تھا۔دو ہزار سترہ  میں نمایاں  اضافے کی اہم وجہ  سری لنکن معیشت کی سرمایہ کاری اور برآمد پر مبنی معیشت میں تبدیلی کے لئے حکومتی اقدامات ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال سری لنکا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیز اضافے کی صنعتوں میں سیاحتی صنعت ،  انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کی صنعت شامل ہیں۔
سری لنکا کے وزیر برائے ترقیاتی حکمت عملی اور عالمی تجارت سمارا وکرمے  نے کہا کہ سری لنکا کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔مستقبل میں حکومت اصلاحات کو تیز ی سے فروغ دے گی۔اور ٹیکس اور غیر ملکی تبادلہ کی نئی پالیسی کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک مزید دوستانہ  ماحول اور  سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY