چینی سمارٹ فونز کی بھارت میں مقبولیت 

0

ایک عالمی ٹیکنالوجی انڈسٹری  فرم کے تجزیے کے مطابق  بھار ت میں چینی کمپنیوں کے تیار کردہ سمارٹ فونز بہت مقبو ل ہیں۔
سمارٹ فون تیارکرنے والی چینی کمپنی ” شیاومی”  گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں  تقریباً   آٹھ  اعشاریہ دو ملین  یونٹس شپمینٹس کے ساتھ پہلے  اور سام سنگ  سات اعشاریہ تین ملین سمارٹ فونز کی فروخت سے دوسرے  نمبر پر رہی۔ دونوں کمپنیاں بھارت میں سمارٹ فون کی مارکیٹ کے نصف شیئر  پر قابض ہیں۔  “شیاومی” ستائیس فیصد شیئر کے ساتھ پہلے جبکہ سام سنگ پچیس فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
فرم کے تجزیہ کار کے مطابق “شیاومی ” کی  مقبولیت کی  وجہ  مقامی صارفین  کی  پسند کا ادراک، حکمتِ عملی،  مارکیٹنگ اور مصنوعات ہیں۔  
چینی  سمارٹ فون برینڈ  ویوو، اوپو اور لینووو  صفِ اول کے پانچ برینڈز میں شامل ہیں۔
 سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  گذشتہ برس چین میں مارکیٹ  رجحان کی وجہ سے موبائل فونز  کی پیداوار کم رہی۔ گزشتہ برس بارہ اعشاریہ چارفیصد کمی سے موبائل فونز  کی مجموعی پیداوار چار سو چھتیس ملین رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY