روان سال چین کی معیشت مستحکم رہنے کا امکان ہے: چینی ماہر

0

ڈیویلپمینٹ ریسرچ تھنک ٹینک فورم آف چائنہ کے زیراہتمام دو ہزار اٹھارہ کا فورم حال  ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کی ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر لی وئی نے اپنی تقریر میں کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی معیشت میں چھ سال سے جاری کم نمو کے  رجحان پر قابو پا یا گیا۔ چین کی معیشت نہ صرف  میکرو لحاظ سے مسلسل مستحکم ہورہی ہے بلکہ مائکرو لحاظ سے بہتر ہورہی ہے۔ معیشت کے ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں۔ معیشت میں بہتری کی صلاحیت  میں اضافہ ہورہا ہے۔ اقتصادی ترقی کا  ہائی کوالٹی رجحان نمایاں  رہا ہے۔
دو ہزار اٹھارہ کے لئے  توقعات کا اظہار کرتے ہوئے جناب  لی وئی نے کہا کہ چین کی معیشت کا  متعدد حوالوں سے مستحکم رہنے کا امکان ہے ۔ درمیانے اور تیز رفتار  اضافے کو برقرار رکھا جاسکے گا۔انہوں نے  معیشت میں بہتری کی  مختلف وجوہات کا ذکر کیا  ۔انہوں نے کہا کہ  سرمایہ کاری میں اضافے کا رفتار آہستہ آہستہ مستحکم ہورہا ہے۔محتاط اندازے کے  مطابق رواں برس ترقی کی  شرح سات فیصد  ہونے کا  امکان ہے۔ دوسرا عوام کی جانب سے خریداری کے رجحان  میں اضافہ ہوجائے گا۔ ای کامرس، نئی طرز کے چھوٹی سطح کے کاروبار اور شیئرڈ  معیشت سمیت نئے  کاروباری رجحانات  نے فروغ پایا ہے ان کی  مجموعی شرح اضافہ دس فیصد ہوگی۔ تیسرا، برآمدات میں اضافہ مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دو ہزار اٹھارہ میں چین کی معیشت میں شرح اضافہ، روزگار، اشیا کی قیمتوں  اور منافع  سمیت متعدد لحاظ سے استحکام  برقرار رہنے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY