دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین -نیپال  فنی تبادلوں کو مضبوط بنایاجائے گا: سابق نیپالی وزیرِ خارجہ

0

 اٹھائیس تاریخ کو نیپال کے دارلحکومت کٹھمنڈو میں جدید چین کی فنی نمائش کا افتتاح ہوا۔  نیپال میں تعینات  چینی سفیر یو حونگ اور نیپال کے سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سوشیل کوئرالہ  افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ تین سو سے زائد شخصیات نے  مذکورہ نمائش میں شرکت کی۔
 افتتاح کے موقع پر  نیپال کے سابق نائب  وزیرا عظم اور وزیر خارجہ  سوشیل کوئرالہ  نے کہا کہ نیپال اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔فریقین کے درمیان باہمی احترام  اور پسندیدگی  کی بنیاد پر ثقافتی تبادلوں کو مسلسل فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  عوام کے دوستانہ تعلقات کو مسلسل گہرائی تک لایا جارہا ہے۔ چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے نیپال اور چین کے ثقافتی تبادلوں کو مزید آگے بڑھائے جانے کا یقین ہے۔
نیپال میں تعینات چینی سفیر یو حونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور نیپال نہ صرف  جغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے کے قریب ہیں   بلکہ پرانے دوست  ہمسایہ ممالک بھی ہیں۔چینی حکومت  باہمی  انسانی اور ثقافتی تبادلوں میں  تعاون کو  ہمیشہ سے اہمیت دیتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here