چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور ان کے جاپانی ہم منصب تارو کانو کے درمیان اتوار کے روز بیجنگ میں مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر جناب وانگ ای نے جاپان پر زور دیا کہ دو طرفہ تعلقات کو ٹھوس ترقی کی راہ پر دوبارہ لانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔ چین۔جاپان تعلقات کو ایک اہم مرحلے پر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے جاپان کی جانب سے حالیہ مثبت بیانات کو دیکھا ہے اور یہ امید کرتا ہے کہ جاپان الفاظ کو عملی شکل دے گا۔ جاپانی وزیر خارجہ ستائیس سے اٹھائیس تاریخ تک چین کا دورہ کر رہے ہیں۔