چینی حکومت عوامی اعتماد کے اعتبار سے دنیا بھر میں سر فہرست: عالمی سروے

0

رواں برس کے لیے کیے جانے والے ” ایڈل مین ٹرسٹ بارو میٹر “عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینی حکومت کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ عوامی اعتماد حاصل ہے جبکہ امریکہ اس اعتبار سے تنزلی کا شکار ہے۔ عالمی سروے میں دنیا کے ستائیس ممالک کو شامل کیا گیا اور چین کے چوراسی فیصد عوام نے اپنی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ امریکہ میں صرف تینتیس فیصد عوام اپنی حکومت سے مطمئن نظر آئے۔سروے کے دوران حکومتی قیادت سے متعلق اڑسٹھ فیصد عوام نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین میں حکومت ملک کو ایک بہتر مستقبل کی جانب لے جا سکتی ہے جبکہ امریکہ میں یہ شرح صرف پندرہ فیصد رہی۔ایڈل مین امریکہ میں تعلقات عامہ اور مارکیٹنگ کا مشاورتی ادارہ ہے جو دو ہزار ایک سے سالانہ عوامی اعتماد سروے کا اہتمام کرتا ہے۔ حالیہ سروے میں چین ، امریکہ ، روس ، جاپان ، برطانیہ ، جرمنی ، بھارت ، برازیل ، میکسیکو ، انڈونیشیا اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک کو شامل کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY