چین کی ریاستی کونسل کی  جانب سے آرکٹک پالیسی کے حوالے سے  وائٹ پیپر کا اجراء

0

چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر نے چھبیس تاریخ کو  شمالی قطب کے  حوالے سے امور پر چین کی  پالیسی کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔  چینی حکومت نے آر کٹک پالیسی پر پہلی مرتبہ وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔
وائٹ پیپر  چار حصوں پر مشتمل ہے  ۔ وائٹ  پیپر میں شمالی قطب کی صورتحال، چین اور  شمالی قطب کے تعلقات، چین کی متعلقہ پالیسی اور  مقصد،  چین کی آرکٹک پالیسی کے بنیادی اصول اور  آرکٹک امور میں چین کی شمولیت  کے موقف پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
وائٹ پیپر  میں  کہا گیا ہے کہ اقتصادی گلوبلائزیشن اور علاقائی یکجہتی  کے رجحان کے تناظر میں ، حکمت عملی، معیشت، سائنسی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ، جہازرانی اور وسائل کے لحاظ سے آرکٹک کی اہمیت  مسلسل بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی برادری کی توجہ اس جانب  مرکوز ہوچکی ہے۔آرکٹک کا مسئلہ آرکٹک ممالک اور علاقائی مسائل سے  تجاوز کر گیا ہے. یہ  بین الاقوامی برادری کے مجموعی مفادات ،بنی نوع انسان کی بقا اور ترقی کے مشترکہ نصیب سے تعلق رکھتاہے. یہ عالمی اہمیت اور بین الاقوامی اثرات کا حامل ہے.
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کرنے والا ہے ۔ شمالی قطب کے امور کا  مثبت شرکتدار، تعمیر کنندہ اور  خدمت گار ہے۔چین آرکٹک امور سے قریبی تعلق رکھتا ہے. چین جغرافیائی طور پر  آرکٹک کے قریب ترین ممالک میں سے ایک ہے. آرکٹک  کے  قدرتی حالات اور  اس میں آنے والی تبدیلیوں کے چین کے ماحولیاتی نظام اور  ماحول پر براہ راست اثرات  مرتب ہوتے ہیں۔ یوں آرکٹک امور ، چین کے اقتصادی مفادات جیسے زراعت، جنگلات، ماہی گیری اور سمندر کے  اقتصادی مفادات سے قریبی تعلق رکھتے ہیں.
وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا کہ  آرکٹک  کے  انتظام و انصرام میں  تمام شراکت داروں کی شمولیت اور  کردار  کی ضرورت ہوتی ہے.ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر، چین آرکٹک کی ترقی کے تاریخی موقع  سے فائدہ اٹھا کر  تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے  پر تیار ہے ۔ 
چین  احترام ،تعاون، مشترکہ فتح اور پائیدار ترقی کے بنیادی اصول کے مطابق، آرکٹک میں آنے والی  تبدیلیوں کے چیلینجز  کا مقابلہ کریگا.  چین آرکٹک کی ایکسپلوریشن ،تحفظ  ، استعمال ، اور  انتظام  کے عمل میں حصہ لےگا۔ چین  آرکٹک کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے فروغ  میں سرگرم رہیگا.

SHARE

LEAVE A REPLY