چین نیپال میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک

0

نیپال کی وزارت صنعت نے جمعے کے روز کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے حصے میں نیپال میں کی جانے والی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں چین کا تناسب اٹھاون فیصد رہا ہے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق نیپال میں چین کی جانب سے کی جانے والی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 79.26   ملین امریکی ڈالرز رہی جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران نیپال میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت137.30ملین امریکی ڈالرز رہی۔بھارت 36.63ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ امریکہ ، جاپان اور اٹلی بالترتیب تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔وزارت کے مطابق چین گزشتہ دو مالی سالوں سے مسلسل نیپال میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔حالیہ برسوں میں چینی اداروں کی جانب سے نیپال میں پن بجلی ، سیمنٹ ، ہربل ادویات اور سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY