چین دو ہزاراٹھارہ پیسیفک رم فوجی مشق میں شرکت کرے گا: چین کی وزارت دفاع

0

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے پچیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ چین نے امریکہ کے ساتھ دو ہزار اٹھارہ پیسفک رم فوجی مشق کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امریکہ کی طرف سے دعوت ملی ہے ۔ چین نے فوجی مشق کی منصوبہ بندی کے اجلاس میں شرکت اور صلاح و مشورے کے لئےوفد بھیجا ہے ۔
یہ چینی بحریہ کے لئے تیسری دفعہ ہوگا کہ وہ امریکہ کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی بحری کثیر جہتی فوجی مشق میں شرکت کرے گی۔ اس سے پہلے چین نے دو ہزار چودہ اور دو ہزار سولہ میں پیسیفک رم فوجی مشق میں شرکت کی تھی۔
اس کے علاوہ، وو چھیان نے نشاندہی کی کہ امریکی وزیر دفاع رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کا دورہ کریں گے۔ دونوں ملکوں کے متعلقہ ادارے اس دورے کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔ وو چھیان نے مزیدکہا کہ چین اور امریکہ کی فوج کے درمیان صحتمندانہ اور مستحکم تعلقات دو طرفہ عوام کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here