چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت عدالتی اور قانونی امور کے حوالےسے کانفرنس بائیس سے تیئیس تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد ایسی کانفرنس کا یہ پہلی مرتبہ انعقاد ہے ۔کانفرنس میں عدالتی اور قانونی امور میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مطلق قیادت پر کاربند رہنے، عوام کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ترقیاتی نظریے پر قائم رہنے، عدالتی نظام کی اصلاحات کو گہرائی تک پہنچائے جانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کانفرنس میں محفوظ سیاسی ، مستحکم سماجی اور مساویانہ قانونی ماحول کے قیام کے لئے کوشش کرنے کا بھی کہا گیا۔ عدالتی اور قانونی امور کےحوالے سے منعقد ہ کانفرنس میں کہا گیا کہ عوام کے ترقی کے ثمرات کے حصول، خوشحالی اور تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا جائیگا-
چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کے عدالتی نظام میں اصلاحات پر بیرونی حلقوں نے بڑی توجہ دی ہے۔اصلاحات کے اقدامات اور اس کے فروغ کی رفتار بے مثال ہے۔عدالتی اصلاحات کے دوران ایک سو اکتیس پروجیکٹس پیش کئے گئے ۔گزشتہ چار سال میں ایک سو تیئیس پروجیکٹس پر اصلاحات کے حوالے سے رائے اور تجاویز دی گئیں۔۔چھ پروجیکٹس کے لیے اصلاحات کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔