ڈیووس فورم میں دی بیلٹ اینڈ روڈ زیرِ بحث

0

اڑتالیسواں عالمی اقتصادی فورم سویزرلینڈ کے قصبے ڈیووس میں جاری ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ اجلاس کا ایک اہم موضوع ہے ۔ ا س موضوع پر شرکا ء گرمجوشی سے بات چیت کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تجارتی اور ترقی کی کانفرنس کے جنرل سیکریٹری موکیسا کیتوئی نے کہا کہ عالمگیریت اور کثیرالطرفہ عمل سے بہت زیاد ہ معجزات رونما ہوئے ہیں۔ تاہم اس وقت دنیا کو ترقی کے نئے طریقہ کار اور قوت کی ضرورت ہے۔ د ی بیلٹ اینڈ روڈ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اسی دن فورم میں شریک متعدد ممالک کے اعلی اہلکاروں نے د ی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈیووس فورم میں بھی شرکت کی۔اجلاس میں شریک پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت تحفظ پسندی اور تجارتی حد بندی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے باہمی روابط مددگار ثابت ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY