پچیس تاریخ کو چین کی وزارت خزانہ کی طرف سے ملنے والی خبر کے مطابق، سال دو ہزار سترہ میں چین کی سالانہ آمدنی میں سات اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ مالی اخراجات پہلی دفعہ دو سو کھرب چینی یوآن سے تجاوز کرگئے ہیں ۔
چین کی وزارت خزانہ کے اعدادو شمار سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ دو ہزار سترہ میں چین کے عوامی بجٹ کی آمدنی ایک سو ستر کھرب چینی یوآن سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ 2016 کی اسی مدت کے مقابلے میں سات اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہے۔ جس سے حالیہ برسوں میں چین کے عوامی بجٹ کی آمدنی اور ٹیکس آمدنی کی سست شرح ترقی کی صورتحال بدل گئی ہے ۔
چین کی وزارت خزانہ کے ایک اہل کار نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ میں ٹیکس کٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ چین کی مالی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے چین کی معیشت کے استحکام میں بہتری اور معیار و کارکردگی کی مشترکہ ترقی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ یہ بھی سپلائی سائڈ اصلاحات سمیت پالیسیوں کے اثرات اور اندرونی و بیرونی مطالبہ اٹھانے کا نتیجہ ہے۔
اندازہ ہے کہ دو ہزاراٹھارہ میں چین کی مالی آمدنی میں عمدہ رجحان کی طرف اضافہ ہوگا۔