چین کی تجارتی پالیسی پر امریکی تنقید بے بنیاد ہے: ترجمان چینی وزارتِ تجارت

0

حال ہی میں امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے ایک رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت ایک غلطی ہے۔ چین مارکیٹ کی معیشت سے روز بروز دور ہوتا چلا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقوقِ املاکِ دانش کی خلاف ورزی پر چین کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہییں۔ چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کاو فن نے پچیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رپورٹ حقیقت کے بالکل برعکس ، تحفظ پسندی اور یکطرفہ خیالات سے بھر پور ہے۔چین امریکی حکومت کے اس رویے کی مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ تعاون امریکہ اور چین کا واحد انتخاب ہے۔ چین تجارتی تحفظ پسندی کے اقدامات کے خلاف ٹھوس اقدامات اپناتا رہے گا اور اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here