چین کی ریاستی کونسل کے تحت ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ کمیشن کے جنرل بیورو اور چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی ریسرچ سینٹر نے پچیس تاریخ کو مشترکہ طور پر 2017مرکزی حکومت کے زیرا نتظام صنعتی و کاروباری اداروں کی سماجی ذمہ داری کی بلیو بک جاری کی۔
ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ کمیشن کے جنرل بیورو کے اہل کار لیو یوان نے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی مرکزی حکومت کے زیرانتظام صنعتی و کاروباری اداروں کی کل آپریٹنگ انکم دو سو چونسٹھ کھرب چینی یوآن تک جاپہنچی ہے۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں تیرہ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہے۔ جس کے منافع کی مالیت چودہ کھرب بن گئی ہے ۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہے۔ شرح ترقی گزشتہ پانچ سال میں سب سے اچھی ہے۔
لیو یوان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں میں کل سینتالیس ان ادارےایک ہزار چھ سو چھہتر منصوبوں کی تعمیر میں شرکت کررہے ہیں۔ تعمیر کے دوران، ان چینی ادارے خطے میں مختلف سماجی و ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے زیادہ کوشش کرتے ہیں۔