چین نے سومیٹک سیل کے ذریعے لنگور کے ہمشکل جانور کی کامیابی سے افزائش کی ہے یہ وہی طریقہ ہے جس سےڈولی نامی بھیڑکی افزائش کی گئی تھی۔
یہ تحقیق بندر وں کی حسب ضرورت آبادی کی جنیاتی شکل میں تبدیلی کے لیے معاون ہو گی ۔ لنگور کے دو ہمشکلوں کے نام زونگ زونگ اور ہو آ ہوآ ہیں ،ان کی پیدائش غیر انسانی یعنی حیواناتی طریقے سے چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی نگرانی میں دو ہزار سترہ کے آخر میں کی گئی ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تیسرے جانور کی پیدائش اس ماہ میں متوقع ہے اور اس سال اور بھی ہونگی ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انیس سو ستانوے میں بھیڑ کی ہمشکل ڈولی کی بالغ سیل کی ذریع پیدائش کے علاوہ اور بہت سے جانوروں کی پیدائش ہوئی لیکن انسان سے مشا بہت کی وجہ سے لنگور ایک چیلنج تھا۔
زونگ زونگ اور ہو آ ہوآ سومیٹیک سیل جوہری منتقلی کے ذریعے ہوئے ہیں، اسی طریقے سے بیس سال قبل بھیڑ کی افزائش کی تخلیق کی گئی ۔