چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کی سرگرمیوں او ر کاروائیوں کا احاطہ کرتی ہے بلکہ یہ چین کو جاننے اور چین کے قریب ہونے کے لیے سب سے مستند حوالہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی وقت کے مطابق تیئیس تاریخ کو سان ڈیاگو میں چین- لاطینی امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون فورم یعنی چین- لاطینی امریکہ انٹرپرائز کی کونسل کے دو ہزار اٹھارہ کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا ۔ جناب وانگ ای نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ترقیاتی نظریے سے جنم لینے والی اہم اصلاحات، چین کے اقتصادی نظام میں آنے والی بڑی تبدیلیوں اور چین کی کھلے پن کی جامع پالیسی سمیت نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نئے نظریےاور نئے تصور پر روشنی ڈالی۔