حال ہی میں چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی، قومی محکمہ جنگلات، وزارتِ خزانہ، وزارت آبی منصوبہ بندی، وزارتِ زراعت اور ریاستی کونسل کے دفتر برائے غربت کا خاتمہ نے ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کا منصوبہ طے کیا ۔ مذکورہ منصوبے میں غربت کے خاتمے اور غریب لوگوں کی امداد کے دوران ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کا مقصد غربت کے خاتمے اور ماحول دوست کلچر کے فروغ کے حوالے سے دہری کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔
منصوبے کے مطابق دو ہزار بیس تک غربت کے خاتمے اور ماحول دوست صنعت سے وابستہ بارہ ہزار کواپریٹو ادارے تشکیل دیے جائیں گے۔اس سے ایک لاکھ غریب آبادی کو ماحول دوست صنعت سے منسلک روزگار کے مواقع ملیں گے۔ ماحول کے تحفظ اور انتظام سے متعلق روزگار کے چار لاکھ مواقعوں کا اضافہ کیا جائَے گا۔ ماحول دوست صنعت کے فروغ کے ذریعے ایک کروڑ پچاس لاکھ غریب لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا۔