چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے پچیس تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کو اپنی مادروطن سے علیحدہ ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تائیوان علاقے کی رہنما چھائی اینگ وین نے حال ہی میں کہا کہ سواد اعظم چین کی جانب سے تائیوان کو واپس لانے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کو خارج از امکان نہیں کہا جا سکتا ۔اس حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ہم بڑے خلوص کے ساتھ پرامن وحدت کی جستجو کرنے پر تیار ہیں تاہم ،ہم تائیوان کو اپنی مادر وطن سے علیحدگی کی ہرگز اجازت نہیں دیتے ۔
وو چھیان نے مزید کہا کہ حال ہی میں لیاؤ نینگ ہوائی جہاز کیریئر کے ایک گروپ نے سالانہ منصوبے کے مطابق ایک تربیت مکمل کی جس کا مقصد اسلحے اور تنصیبات کی کارکردگی کی جانچ کرنااور فوجی دستے کو تربیت دینا ہے۔