چین میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے “بلیو بک”  کا اجراء

0

 انیس تاریخ کو بیجینگ میں چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی جانب سے اینٹی کرپشن کے حوالے سے بلیو بک کا اجراء کیا گیا۔اس بلیو بک کے مطابق شہروں اور قصبوں کے نواسی اعشاریہ دو فیصد شہریوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی  کی جانب سے  حکومتی  شفافیت  اور انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اقدامات  پر اطمینان کا اظہار کیا- دو ہزار بارہ کے مقابلے میں یہ شرح  تیس فیصد زیادہ ہے۔
بلیو بک کے مطابق  گزشتہ چند سالوں میں چین کے زیادہ تر شعبوں میں انسدادِ  بدعنوانی کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔انسداد بدعنوانی کے حوالے سے چین کی مرکزی حکومت کا عزم  غیر متزلزل ہے۔بدعنوانی کے پھیلاؤ کےرجحان کو روک دیا گیا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کا اندرونی سیاسی ماحول بہتر ہورہا ہے۔سماج میں  شعور کی بیداری کو  مضبوط بنایا گیا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے  ممبران  اور عوام کے اعتماد اور اطمینان میں اضافہ ہوا ہے۔
کتاب میں بتایا گیا ہے کہ  سماجی نگرانی بدعنوانی کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے۔میڈیا کی نگرانی پارٹی کے  ورکنگ سٹائل سے متعلقہ مسائل پر مثبت کردار ادا کرتی ہے۔   سوشل میڈیا  سمیت جدید  ٹیکنالوجی کی مدد سے  اہلکاروں کے سیلف ڈسپلن   کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
پارٹی کے متعلقہ ضوابط پر عمل درآمد سے اہلکاروں کے کام کے طریقہ کار  اور طرزِ  زندگی پر اہم اثرات پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here