نجی کاروباری افراد کے نمائندوں کے اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد

0

چین کے نجی کاروباری افراد کے نمائندوں کا  پانچواں اجلاس بائیس تاریخ کو بیجنگ میں  شروع ہوا۔ اجلاس کے نام چینی صدر شی جن پھنگ نے  پیغام دیا۔   پیغام میں  انہوں نے  ملک کے  نجی کاروباری افراد کے کردار کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چینی صدر نے کہا کہ نجی کاروباری معیشت چین میں اصلاحات اور  کھلی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ چالیس برسوں میں ملک کی اقتصادی ترقی، روزگار  میں اضافے اور  عوام کے معیار زندگی کی بہتری میں  نجی معیشت نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ نئے عہد میں چین کی اقتصادی ترقی کے نئے طریقہ کار کے تناظر میں نجی معیشت زیادہ اہم کردار ادا کرے گی۔ اس لئے نجی صنعتکاروں اور  تاجروں کو  پیشہ وارانہ امور  کو بہتر انداز میں سر انجام دے کر  ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئی خدمات انجام دینی چاہییں۔
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی مذکورہ  اجلاس کے لئے ہدایات دیں اور  کہا کہ چینی حکومت ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لئے زیادہ کوشش کرتی رہیگی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here