سولہ جنوری دو ہزار سولہ کو اے آئی آئی بی یعنی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک باضابطہ طور پر شروع ہوا۔ گزشتہ دو برسوں
میں اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد چوراسی تک جا پہنچی ہے اور بینک نے بارہ ممالک میں چوبیس بنیادی تنصیبات کے پروجکیٹس پر سرمایہ کاری کی ہے۔ مختلف پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی مالیت چار ارب بیس کروڑ امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ان پروجیکٹس میں کچی آبادیوں کی تعمیرِنو ، سیلاب کی روک تھام کےلیے انفراسٹرکچر کی تعمیر ، قدرتی گیس کی پائپ لائن، توانائی اور نقل و حمل وغیرہ کے شعبہ جات شامل ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دو ہزار سترہ میں بڑی بڑی بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسیوں نے اے آئی آئی بی کو تھری اے کا درجہ دیا۔ اس درجہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اے آئی آئی بی کی کارکردگی پیشہ ورانہ، موئثر اور صاف و شفاف ہے۔