اقوام متحدہ کے تحت تجارتی اور ترقی کی کانفرنس نے بائیس تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں چین میں کل ایک سو چوالیس ارب امریکی ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے. بطور ترقی پذیر ملک چین میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ امریکہ کے بعد چین سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا حامل ملک ہے۔
گزشتہ برس دنیا بھر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا کل حجم دو ہزار سولہ کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہوا۔ یورپی یونین اور امریکہ کے مقابلے میں ایشیا دنیا میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری والا ریجن ہے ۔