چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں عدالتی اور قانونی امور کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے عدالتی اور قانونی شعبے میں حاصل کردہ نتائج کو سراہا اور نئے دور میں عدالتی اور قانونی امور کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مرکز ی حیثیت دیتے ہوئے ترقیاتی نظریے کو فروغ دیا جائیگا۔قومی سیاسی سیکورٹی کا تحفظ کیا جائے گا تاکہ سماج کے استحکام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ معاشرے میں انصاف اور برابری کو فروغ دیا جائے گا اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت دی جائے گی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا عدالتی اور قانونی اجلاس بائیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کو پڑھ کر سنایا گیا۔